بھارت نے جموںوکشمیر میں لوگوں کو انکی دہلیز پر ڈومیسائل جاری کرنا شرو ع کر دیئے

جموں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میںآبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کا عمل تیز کرنے کیلئے مودی کی زیر قیادت بھارت کی فسطائی حکومت کی ہدایات پر تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں نے جموں میں لوگوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر ڈومیسائل جاری کرنے کا آغاز کردیاہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صرف شمالی جموں کے تحصیل دار جئے سنگھ نے جموں کے چھوٹے سے علاقے جانی پور میں گزشتہ روز سو سے زائد ڈومیسائل جاری کئے ۔

تحصیلدار جئے سنگھ نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنااورانہیں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے درخواست دینے کی غرض سے تحصیلداروں کے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے بچانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام بڑی تعداد میںلوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے اجرا کیلئے کیمپ بھی لگا رہے ہیں ۔