سیدعلی گیلانی کی پاکستانیوںکو یوم آزادی کی مبارک باد

سرینگر۔  بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میںبزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے پاکستان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے ایک ٹویٹ میںپاکستان کے عوام کو یوم آزادی کی دلی مبارک باد پیش کی ۔ انہوںنے دعا کی کہ اسلام کا یہ قلعہ تمام مسائل پر قابو پاتے ہوئے اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر مضبوط اور مستحکم ہو اور دنیا کے تمام مظلوم مسلمانوں کیلئے استحکام کا باعث رہے ۔