بھارتی فورسز نے 18جولائی کو مقبوضہ کشمیرمیں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا،

جعلی مقابلے کا اعتراف آج بھارتی فوج خود کر رہی ہے، مشعال ملک

اسلام آباد ۔ حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے 18جولائی کو مقبوضہ کشمیر ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا،جعلی مقابلے کا اعتراف آج بھارتی فوج خود کر رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فوج نے پچھلے تین مہینے سے نوجوانوں کو حراست میں لے رکھا تھا،نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے کے بعد انکی لاشیں مسخ کی گئی،بھارتی فورسز نے لاشیں بھی ورثائ کے حوالے نہیں کی،کشمیر کے ہر گھر میں جعلی انکاونٹر کی داستان موجود ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز نوجوانوں کو اٹھا کر لے جاتی ہیں،اور جعلی مقابلے میں شہید کر دیتی ہیں،اقوام متحدہ بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کی آزادانہ انکوائری کروائے،بھارتی فوج جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔