
ضلع مہمند میں سنگ مرمر کی کان میں حادثہ ، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی
لاپتہ ہونے والے 11افراد کی تلاش تاحال جاری ہے ، پاک آرمی اور دیگر ریسکیو ٹیموں کو بھی حادثے کے مقام پر روانہ کردیا گیا
ریسکیوحکام کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقہ زیارت ماربل میں پہاڑی تودہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے تھے ، ذرائع کے مطابق کان میں مزدور اور گاڑی پھنسنے کابھی خدشہ ہے، تودہ گرنے سے باری مشینری اور گاڑیایوں کوبھی نقصان پہنچا ہے ، لاشیں اور زخمیوںکونکالے جانے کیلئے امداد کاروائیاں جاری ہے۔
ریسکیو کا مزید عملہ بھی امداددی کاروائیوں کیلئے روانہ کردیا گیاہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تحصیل صافی ضلع مہمند ماربل مائنز میں تودہ گرنے کے دلخراش واقعہ پر انتہائی دٴْ کھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے واقعے میں جاںبحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دٴْعا کی ہے۔ اٴْنہوںنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔