پی ایس ایل: ایلکس ہیلز نے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق کر دی

لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واپس جانے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔ ایک فینز کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ جلد آپ لوگوں سے ملاقات ہوگی ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز نومبر میں کرائے جائیں گے یہ میچز بائیو سیکیور ماحول میں ہوں گے اور جبکہ چار میچز کے اوقات کار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔