
حریت راہنماء سید علی گیلانی کے لیے سب سے بڑا سول ایوارڈ”نشان پاکستان“
مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان
حکومت پاکستان نے 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا ہے جن میں روتھ وینی لیکردال، لیاقت علی، ،محمد فضیل، ڈاکٹر کرن اقبال، ڈاکٹر قراة العین، انعام الرحمان، منیر احمد، ڈاکٹر شکیل عباس روفی، عمر اصغر، محمد مظہر اقبال، ڈاکٹر عامر شہزاد، زاہد نور پراچی، سلیم اختر، خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر رئیسہ بیگم گل، نعمت اللہ عرف نعمت سرحدی، اداکارہ صائمہ شاہ المعرف ریشم، اداکار ہمایوں سعید، اداکارہ سکینہ سموں، گلوکار محمد علی شہکی، گلوکارہ ثریا خان (مہ جبین قزلباش)، گلوکار کرشن جی، گلوکار علی ظفر، نعت خوان اور صوفی گلوکارہ حنا نصراللہ، آرٹسٹ دریان خان، ذوالفقار علی، ڈاکٹر عبد القدوس عارف (اے کیو عارف)، محمد باقر، شفیق فاروقی، محمد فہیم، سرمد صہبائی، قوال آصف علی خان سنتو، اندو مریم مِٹھا، محمد یوسف، مہتاب محبوب، مرزا اطہر بیگ، عباسین یوسفزئی، شاعر تاج محمد جویو، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، فرحان محبوب، محمد عرفان، حیدر علی، مولانا طارق جمیل اور عبد المجید قریشی شامل ہیں.پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر حکومت نے 6 شخصیات کے لیے ستارہ قائداعظم کا اعلان کیا ہے جن میں چین سے تعلق رکھنے والے یِنگ یانگ، چین سے ہی تعلق رکھنے والے لی فینگرون، لی منگ شان، ترکی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر سیلل سوئیڈان برطانیہ سے تعلق رکھنے والے مرحوم ڈاکٹر طارق شفیع اور برطانیہ سے ہی تعلق رکھنے والے میاں فیصل راشد شامل ہیں.حکومت پاکستان نے22 افراد کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے جن میں محمد رفیق، فدا حسین، علی آفتاب تارڑ، سید شہزاد حسین، ہارون راشد خان، فخر الدین، میاں خان، محمد فہیم رضا خان، ملک واسد خان، مولوی گل داد خان، ملک اسلم نور خان، محمد رفیع شہید، داﺅد خان شہید، عالم زیب شہید، اللہ رکھا (مرحوم)، شکیلہ ناز شہید، غنچہ سرتاج شہید، اعتزاز احمد گورائیہ، ساجد خان مہمند، شاہد علی شہید، میاں افتخار شہید، خدا یار شہید اور حسن علی شہید شامل ہیں.حکومت پاکستان نے55 شخصیات کو ان کی خدمات کے صلے میں تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے جن میں محمد سلیمان محسود، محمد جنید، محمد طاہر جاوید، ڈاکٹر نویدہ ناصر، ظفر اقبال بیگ، منظور حسین، ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر فیصل شہزاد، ڈاکٹر سید شبر عباس رضوی، محمد اقبال قریشی، محمد رضوان الحق، محمد اجمل، ڈاکٹر علی کامران، ڈاکٹر ناصر ماجد مرزا، ڈاکٹر اصغر زیدی، ڈاکٹر نعمان احمد، ڈاکٹر محمد سعید قریشی، ڈاکٹر یاسر محمود یوسفزئی، اداکارہ زیبا شہناز، اداکار عبدالماجد جہانگیر، جاوید منصور بابر، حبیب الرحمان پانیزئی، فیاض خان خوشگی، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان، حمیداللہ شاہ ہاشمی، ڈاکٹر یار محمد مغموم خٹک، شاہ مرزا، پروفیسر رحمت اللہ درد (مرحوم)، ڈاکٹر سید فیصل محمود، محمد الیاس ایوب، سید عامر محمود، زبیر علی، ڈاکٹر شہزاد اکبر، ڈاکٹر محمد فاروق یوگور، منظور احمد، ڈاکٹر ممتاز احمد خان، فیصل ایدھی، پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان، ، غزالہ جمعہ خان، سلیمان خان مہترزئی، کیپٹن (ر) محمد الیاس، جاوید اقبال، زاہد لطیف ملک، فرید احمد خان شامل ہیں.پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دینے پر حکومت پاکستان نے امریکی شہری رچرڈ گیرے ہوروٹز کو ستارہ خدمت جبکہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے جین ٹیلر کو تمغہ پاکستان اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے انومت امت کو تمغہ قائد اعظم عطا کرنے کا اعلان کیا ہے.