بھارتی فوجی نے سرینگر میں خودکشی کر لی

سرینگر۔  بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میںبھارتی فوج کے ایک اہلکار نے سرینگر میں خودکشی کر لی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لانس نائیک اوم پرکاش نے سرینگر کے نواح میں واقع پرانی ائیر فیلڈ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کی جس سے جنوری 2007کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 463ہو گئی ہے ۔