ترک صدر کا مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

اسلام آباد ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو عیدالاضحی کے موقع پر مبارکباد دینے کے لیے ٹیلیفون کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیاہے۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق صدر عارف علوی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں اوربھارت میں مسلمانوں کی حالت زارکو اجاگر کیا جو خوف اور امتیاز کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائیوں کو ایک سال ہونے والاہے۔صدرپاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر اردوان کے دوٹوک بیان کا ذکر کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ ترکی اس مسئلے پر اپنی آواز بلند کرتا رہے گا ۔

via urdupoint news