بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں دستی بم کے حملے میں دوسی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرینگر ۔  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنامعلوم مسلح افراد نے ضلع اسلام آبادکے علاقے لال چوک میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کرد ی ہے جبکہ دونوں زخمی اہلکاروںکو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔