پاکستان ضرورت سے زیادہ چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے، مشیرخزانہ کا دعویٰ

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اب سرپلس چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام اقتصادی اشارئیے ترقی کی طرف گامزن ہیں، زرات،مینوفیکچرنگ ،برآمدات اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کا رجحان جاری ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان اب ضرورت سے زیادہ چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے، اور یہ ملک چاول، مکئی اور کاٹن بھی سرپلس پیدا کررہا ہے۔