
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سعودی عرب پہنچ گئے
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔
پیر کی صبح جب وہ ریاض کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ان کے ساتھ پاکستانی انٹیلی جنس چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔
ایئرپورٹ پر ان کا استقبال سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز اور دیگر اعلٰی حکام نے کیا۔