مقبوضہ کشمیر ، سید علی گیلانی کی مسلم امہ کو عید الاضحی کی مبارکباد

سرینگر  مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے تمام مسلم امہ کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ شہداء اور جیلوںمیں نظر بند کشمیریوں کے اہلخانہ کا خیال رکھیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا’’عید الاضحی کے موقع پر پوری امت کو دلی مبارکباد، یہ عید قربانی کے جذبے کے تحت منائی جاتی ہے لہذا یہ ایک اچھا موقع ہے کہ اُن سب لوگوں کو یاد رکھا جائے جنہوںنے اپنا آج ہمارے بہتر مستقل کے لیے قربان کیا۔ شہداء کے اہلخانہ اور زیر حراست افراد ہماری خصوصی توجہ چاہتے ہیں ۔

via kms news