کشمیری عید الاضحی سادگی سے منائیں، تحریک وحدت

سرینگر  مقبوضہ کشمیر میںتحریک مزاحمت نے لوگوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور بھارتی فوجی محاصرے کے باعث مشکلات کا شکار افراد کا خیال رکھیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ عید الاضحی ہمیں پیغمبر حضرت ابراہیم ؑکی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتی ہے اور ہمیں مشکل صورتحال کا اطاعت و شکرگزاری کے ساتھ مقابلہ کرنے کا درس دیتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں عید کے موقع پر اپنے ارد گردموجود شہداء کے اہلخانہ کو ضرور یاد رکھنا چاہیے اور انکے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے۔

via kms news