مقبوضہ کشمیر ، مفتی اعظم کی کشمیریوں سے 5اگست کو یوم سیاہ منانے کی اپیل

سرینگر  مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے لوگوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ پانچ اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں کیونکہ بھارتی حکومت نے اس روز عالمی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم مقصد کے لیے مودی حکومت کی طرف سے علاقے میں یکے بعد دیگرے متعارف کرائے جانے والے کالے قوانین کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو کشمیری عوام سیاسی ناانصافی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور بھارت کو یہ واضح پیغام دیں گے کہ وہ اس کے غیر قانونی اقدامات اور کشمیرمخالف پالیسیوں کی تسلیم نہیں کرتے ۔

مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ کشمیر کی پوری آبادی کو 5 اگست 2019کے اقدام کے بعد کیے جانے والے و استبداد کے بھارتی اقدامات کے نتیجے میں تمام محاذوں پر انتہائی تکالیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کشمیر کاز کے حوالے سے کشمیری عوام کے عزم وہمت کو سراہا اور بھارت پر زور دیا کہ جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو عید سے پہلے پہلے رہا کرے۔

via kms news