چیئرمین پی سی بی کا ٹاپ 100 اسکول بچوں کو 30 ہزار روپے ماہانہ دینے کا پلان

لاہور: () چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹاپ 100 اسکول بچوں کو 30 ہزار روپے ماہانہ دینے کا پلان بنالیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ 100 بچوں کو تربیت دیں گے، ماہانہ 30 ہزار وظیفہ دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں، تمام چیزیں ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی بات کی، عہدہ سنبھالتے ہی کئی چیلنجز کا سامنا رہا، تاثر ہے کوچ کارکردگی کا فیصلہ کرتے ہیں جو درست نہیں، نئی نسل کو بہترین کوچز فراہم کریں گے، کرکٹ کے شعبے کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، ملک بھر میں اسکول کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، کرکٹ کے فروغ کیلئے اسکولوں اور کلبز میں بہترین پچز بنائیں گے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگلے سیزن میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، تماشائیوں کیلئے فینز کلب کا الگ شعبہ بنا رہے ہیں۔