آرمی چیف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل مجاہد انور خان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینیٹر رحمان ملک نے بھی جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملا قات میں دفاع اور داخلی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ سینیٹر رحمان ملک نے امن کے قیام کیلئے پاک آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے داخلی سلامتی سے متعلق کمیٹی کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

via ptv news