نیو کلیئر ہتھیاروں کا شکریہ! اب کوئی جنگ نہیں ہوگی۔ کم جونگ ان
اب مزید کوئی جنگ نہیں ہوگی کیونکہ بیرونی دباؤ اور فوجی دھمکیوں کے خلاف ملک کے جوہری ہتھیار اس کی حفاظت اور مستقبل کی ضمانت ہیں۔ سربراہ شمالی کوریا
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر کم نے ان خیالات کا اظہار کورین وار کے خاتمے کی یاد میں منعقدہ 67ویں تقریب سے خطاب میں کیا۔
صدر کم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے ملک نے جوہری ہتھیار انتہائی طاقت حاصل کرنے کی غرض سے بنائے تاکہ کبھی بھی کسی مسلح تصادم کا حصہ بننا ہماری مجبوری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم سامراجی قوتوں اور دشمن قوتوں کی طرف سے کسی بھی طرح کے شدید دباؤ اور فوجی خطرات کے مقابلے میں اپنا مکمل دفاع کرنے کے اہل ہیں۔