بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں نماز عید کیلئے مساجد اور درگاہوں کوبند کرنے کاحکم جاری کردیا

سرینگر مقبوضہ کشمیر میںبھارتی قابض انتظامیہ نے کورونا وبا کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کے نام پرعیدالاضحی کی نمازکے اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ فیصلہ سرینگر میں ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہاگیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے عید کے روز تمام مساجد اور درگاہیں بند رہیں گی ۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اجلاس میںفیصلہ کیا گیاکہ کسی قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ ماسوائے ذاتی گاڑیوں یا رکشہ کو چلنے کی اجازت ہو گی ۔

via urdupoint news