جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

کیپ ٹاون: () جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی، میزبان ٹیم نے دو سو چالیس رنز کا ہدف بآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بارش سے متاثرہ ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو اٹھارہ رنز سے اننگز کا آغاز کیا ، میزبان کپتان ڈین ایلگر چھیانوے رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے ، وین ڈر ڈسن چالیس اور ایڈن مارکرم اکتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی ، شاردل ٹھاکر اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ گیارہ جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔