کورونا کے وار جاری، مزید 88 اموات، چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد \    )کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اٹھائیس افراد کی جان لے لی جبکہ 6,472 نئے کیسز سامنے آئے ،اب تک مجموعی طور پر 2,551 اموات اور 50,056 مریض تندرست ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں29,850   ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 6,472 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جو کہ ایک روز میں سامنے آنے والے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں جس کے بعد پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 132,405 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9,809 افراد صحت یاب ہوئے ۔

via daily pakistan