
جنوبی اور وسطی کشمیر میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص ہلاک بھارتی فوج کے ایک میجر چیتن پرجاپتی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے
سری نگر() جنوبی اور وسطی کشمیر میں ٹریفک کے دو حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ بھارتی فوج کے ایک میجر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی 19راشٹریہ رائفلز کی ایک گاڑی ضلع کے علاقے ویری ناگ میں کھائی میں جاگر ی جس کے نتیجے میں چیتن پرجاپتی نامی میجر اور لانس نائک پرشار زخمی ہو گئے۔انہیں اسلام آباد کے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ ادھروسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ٹریفک حادثہ میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق بٹہ وینہ کے مقام پر ایک گاڑی سڑک کے درمیان اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔اس موقع پر مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو قریب میں واقع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے زخمیوں میں سے ایک شخص کو مردہ قرار دیا جس کی شناخت عبدالاحد گنائی ولد غلام نبی ساکنہ گزہامہ واکورہ کے طور ہوئی ہے دیگر زخمیوں کی شناخت غلام رسول گنائی ولد غلام نبی ساکنہ گزہامہ، مشتاق احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکنہ خان پورہ واکورہ شامل ہیں ۔