
انتہاپسندہندو جماعت کی مقبوضہ کشمیر میں رام مندتعمیرکے لئے فنڈریزنگ رام مندر کی تعمیر کیلئے زائد از 17کروڑ روپے جمع کئے گئے :آر ایس ایس
جموں : بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سیوک سنگ (آر ایس ایس ) نے ملک گیر شری رام مندر ندھی سمرپن ابھیان (رام مندر فنڈ جمع کرنے کی مہم) کے تحت جموں و کشمیر میں رام مندر کے لئے زائد از17 کروڑ روپے جمع کئے ہیں۔ آر ایس ایس کے پرانت ساہ سنگھ چالک ڈاکٹر گوتم منگی نے میڈیا سے گفتگو میں دعوی کیا کہ رام مندر صرف ایک مندر نہیں ہے بلکہ بھارت کے کلچر کا تعارف بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ندھی ابھیان مہم کے تحت آر ایس ایس کے 20 لاکھ رضا کار 5 لاکھ 45 ہزار7 سو37 دیہات اور قصبوں میں رام بندر کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے گئے