
طیب اردگان کے بعد ترکی کے تعلیمی اداروں میں بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہونے لگیں
ترک تعلیمی اداروں میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں آوازیں بلند ہونے پر بھارت تشویش میں مبتلا ہو گیا
ان میں سے کئی تقریبات میں پاکستان کی خصوصی شخصیات نے بھی شریک کی۔ان میں سے کئی سیمینارز میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود بھی شرکت کر چکے ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے، کوئی بھی مہذب معاشرہ اور حکومت انسانی حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دے سکتی۔مقبوضہ کشمیر کی وادی گزشتہ ایک سال سے انسانی جیل کی صورت اختیار کر چکی ہے جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ یو نائیٹڈ نیشنز کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا مسلمہ حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے اور کشمیریوں کو دنیا کے تمام انسانوں کی طرح اپنی مرضی سے جینے کی آزادی حاصل ہونی چاہیے کشمیر کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے جس پر پوری دنیا کو کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے.