سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بارہ مولہ میں کشمیری نوجوان کو بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔ دیگر علاقوں میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عروج پر پہنچ گئے، بارہ مولا میں نہتے کشمیری نوجوان کو گھر سے باہر بلا کر شہید کر دیا گیا، بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں مزید جعلی مقابلوں کیلئے پلاننگ بھی شروع کردی ہے۔

10 ماہ کے دوران شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد 142 سے تجاوز کر گئی ہے۔

via dunya news