
اسلام آباد() وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا استفعیٰ منظور کرلیا ۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کی قیادت میں ملک کی خدمت باعث فخر ہے۔ اس سے قبل مفتاح اسماعیل نے کہاتھا کہ وزیر خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ میں نے نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر خزانہ کے عہدے سے زبانی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان پہنچنے کے بعد میں اپنا باقاعدہ استعفیٰ پیش کردوں گا۔انہوں نے کہاکہ 2 مرتبہ وزیر خزانہ کی حیثیت سے کام کرنا میرے لیے اعزاز ہے، پاکستان پائندہ باد۔
اتوار کو جاری بیان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت لندن میں اہم پارٹی اجلاس ہوا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفٰی قائد محمد نوازشریف کو پیش کیامسلم لیگ (ن) کےقائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی وقومی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا ۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفٰی قائد محمد نوازشریف کو پیش کیا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نے ہی وزیر بنایا تھا۔ چار ماہ میں اپنی بھرپور صلاحیت سے کام کیا، پارٹی اور ملک سے وفاداری نبھائی۔قائد محمد نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا ۔ اجلاس میں موقف اختیار کیاگیاکہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کوبجھانا پڑی۔قائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیرِ خزانہ کے لئے نامزد کر دیا ۔اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل،ملک محمد احمدخان اور احد چیمہ نے شرکت کی۔