انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میںرپورٹ جاری کرنے پر اقوام متحدہ کے ماہرین کی تعریف ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور پیپلز فریڈم لیگ کامفتی فیض الوحید کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار

سرینگر02 جون : غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے علاقے میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین کی طرف سے رپورٹ جاری کرنے پر ان کی تعریف کی ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بھارتی حکومت سے ایک سیاسی رہنما کی مسلسل نظربندی ، ایک دکاندار کے دوران حراست قتل اورایک نوجوان کی گمشدگی کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی نے باربار دنیا کو اس بات سے آگاہ کیا کہ بھارتی حکومت محض سیاسی نظریات کی بنیاد پراپنے سیاسی مخالفین کو نظربند کررہی ہے جس طرح ڈی ایف پی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کو مسلسل نظربند رکھاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض فورسز اوران کے کٹھ پتلی کشمیریوں کو خاموش کرانے کے لئے یواے پی اے اور پی ایس اے جیسے کالے قوانین کا سہارا لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت سے مقبوضہ علاقے میں اپنے جرائم پر حساب مانگنا چاہےے جہاں لوگ حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔
دریں اثناءڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اپنے الگ الگ بیانات میں جموں خطے سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مفتی فیض الوحید کے انتقال پر گہری رنج وغم کا اظہار کیاہے۔