
جنوبی کشمیر میں این آئی اے کی چھاپہ مارکارروائیاں جاری
سرینگر15مئی(کے پی این) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں گروپ 20کے اجلاس سے قبل بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر علاقے میں چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
یہ چھاپے پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں مارے جارہے ہیں۔ بھارتی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ چھاپے جنوبی کشمیر کے پاہو، چٹپورہ، سامبورہ، وچی، نہاما، اچھہ بل، فریسل اور دیگر علاقوں میں مارے جارہے ہیں۔آخری اطلاعات آنے تک چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری تھا۔