شمالی کشمیر میں بھارتی فورسز نے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گرفتار شدگان میںمحمد سلیم ،بلال احمد شیخ، نصیر احمد ڈار اورسجاد احمد میر شامل ہیں

سری نگر() شمالی کشمیر میں بھارتی فورسز نے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ضلع بارہمولہ میں بھارتی پولیس نے چار نوجوانوں کو کریری پولیس سٹیشن پرطلب کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والوں میںمحمد سلیم خان ولد غلام حسن خان نئی کالونی،بلال احمد شیخ ولد محمد مقبول شیخ ، نصیر احمد ڈار ولد عبدالمجید ڈار  اور ، سجاد احمد میر شامل ہیں۔  غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت ان کے خلاف  کریری پولیس سٹیشن میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے