ایف بی آرکی ٹیکس آسان موبائل ایپ پہلےسال مقبولیت حاصل نہ کرسکی

ایف بی آرکی ٹیکس آسان موبائل ایپ پہلےسال مقبولیت حاصل نہ کرسکی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی  لیکن ایف بی آر کی ٹیکس آسان موبائل ایپ تعارفی سال میں زیادہ مقبول نہ ہو سکی۔

ٹیکس آسان موبائل ایپ کے ذریعے 10 سے 15 منٹ میں انکم ٹیکس گوشوارے بھرنا نہایت آسان ہوتا ہے، تاہم اس کے استعمال کا پھر بھی فقدان ہے۔ اسمارٹ فون پر ایپ تو ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ افراد نے ڈاؤن لوڈ کی لیکن اس سے استفادہ ایک ہزار سے بھی کم افراد نے کیا ہے البتہ اس کی ویب سائٹ وزرڈ پر 3 لاکھ سے زائد ہٹس آچکی ہیں۔

تنخواہ دار طبقے کا کہنا ہے کہ اس ایپلیکیشن نے تو بڑی مشکل آسان کردی ہے۔  ماہرین کہتے ہیں کہ قانونی پیچیدگیوں کے خدشات کی وجہ سے بڑے ٹیکس فائلر موبائل ایپ سے گریز ہی کررہی ہیں۔

ایف بی آر وقت کے ساتھ ٹیکس آسان ایپ کی مقبولیت اور استعمال بڑھنے کیلئے پُرامید ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جدت کی مقبولیت بڑھنے سے اکاؤنٹنٹ، کنسلٹنٹ اور ٹیکس فائلنگ سروسز سے منسلک لوگوں کا روزگار خطرے میں پڑ سکتا ہے۔