کشمیریوں کاقتل عام بند کیا جائے، کشمیر سے بھارتی فوج نکالی جائے ، کشمیریوں کوحق خود ارادیت دیا جائے جی سیون ممالک کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر جرمنی کے 6 شہروں میں کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے

ہمبرگ جرمنی( ) جی سیون  ممالک کی سربراہ کانفرنس  کے موقع پر جرمنی  کے مختلف شہروں  ہمبرگ، برلین، سٹوٹ گارٹ،  میونخ ، ہنو،  ڈریسن میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے احٹجاجی مظاہرے کیے گئے  مختلف مساجد میں شہیدا ئے کشمیر کے لیے  دعا ئیںکی گی ۔ جرمنی میں ہونے والے  ان مظاہروں میں بڑی تعداد میں کشمیری تارکین وطن نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے  بھارت  کے خلاف شدید نعرہ بازہ کیانہوں نے  مختلف  بینرزاور کتبے آٹھا  رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ۔  اس موقع پرا اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کیے وعدوں پر عمل درآمد کرئے۔  دس لاکھ بھارتی  فوج کو کشمیر سے  نکالا جائے، اہل کشمیر کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے حق دیا جائے۔  مسلہ کشمیر  کو  پُر امن طور پر حل کیا ۔ تحریک کشمیر  جرمنی  کے رہنمائوں  ہمبرگ کے صدر ریاض شائد گھمن، رانا عامر محمود،خوشحال خان، چوہدری طارق، رانا ثاقب خالد،شیخ شہزاد، رائو حسیب،حافظ عظیم،مولانا حافظ عبدالغفور، محمد اقبال،  طاہر محمود،جاوید اقبال،، شائد بھائی اور سید شائد اور دیگر کمیونٹی رہنمائوں نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مظلوم و محکوم قوموں کو اگر انصاف نہیں ملے گا تو دنیا میں امن نہیں آئے گا۔ ماضی میں بھی دو عالمی جنگیں ہو چکی ہیں۔ دنیا کے بڑے ممالک  انصاف نہیں کرتے۔  مسلہ کشمیر ستر سالوں سے حل طلب ہے۔ اقوام متحدہ کو بڑے ممالک نے یرغمال بنا رکھا ہے  ۔بھارت جیسے دہشت گرد ملک کے ہاتھ نہ روکے گے مسلہ کشمیر کو پُرامن طور پر حل نہ کیا تو خطے میں پائی جانے  والی کشیدگی  کے نتیجے میں امن کو شدید خطرہ ہے۔  مقررین نے جی سیون ممالک جس میں جرمنی بھی شامل سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات  قائم کرنے سے گریز کریں بھارت کو اسلحہ کی فراہمی بند کی جائے ،بھارت  پر سیاسی، سفارتی اور اقتصادی دبائو ڈالا جائے کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے ،کشمیریوں کے ساتھ کیے گے وعدے اور عالمی معائدوں پر عمل درآمد کرئے  کشمیریوں کاقتل عام بند کیا جائے اور فوج کو نکالا  جائے۔