امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب مشتبہ دھماکے سے کئی افراد زخمی

امرتسر 07 مئی (کے پی این)بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ہفتے کی رات گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک مشتبہ دھماکے میں کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
جائے وقوعہ پرپہنچنے والے پولیس افسران نے بم دھماکے کو خارج از امکان قراردیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ امرتسر میں دربار صاحب کے قریب پارکنگ میں ایک بڑا شیشہ ٹوٹ گیا جس سے شیشے اور پتھر کے ٹکڑے ہوا میں اڑ گئے۔یاتری جو رات گئے سو رہے تھے، خوفزدہ ہو گئے اور ان میں سے کچھ جو جائے وقوعہ کے قریب تھے، زخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔