پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروایا جائے گا۔

معاہدے کے تحت تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل اور سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی، پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میں تعاون کرے گی۔

معاہدے کے مطابق طے پایا ہے کہ جلسہ 21 مارچ کو ہوگا اور ڈی سی لاہورکوباقاعدہ درخواست دی جائےگی، ڈپٹی کمشنرپی ٹی آئی کے جلسےکی درخواست کو قانون کے مطابق دیکھیں گے، زمان پارک کے اندر پرسنل اورپرائیویٹ سکیورٹی کا آڈٹ کیا جاسکےگا، ضرورت پڑنے پر ڈی آئی جی سکیورٹی بانڈ لینے کا مجاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے جب کہ تحریک انصاف کی طرف سے شبلی فراز اور علی خان کو فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے۔