عالمی بینک مقبوضہ کشمیر کو صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے50 ملین امریکی ڈالر امداد دے گا جموں و کشمیر میں صحت کے شعبے کے استحکام کے لئے عالمی بینک کی طرف رجوع کیا گیا تھا۔ اتل ڈلو

جموں( )عالمی بینک نے مقبوضہ کشمیر کو صحت کے بنیادی ڈھانچے کے استحکام کے لئے 50 ملین امریکی ڈالر امداد دے گا۔   مقبوضہ کشمیر کے  فائنانشل کمشنر برائے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اتل ڈلو نے میڈیا کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ ہیلتھ کیئر اداروں کے استحکام کے لئے عالمی بینک کی طرف رجوع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا: ‘عالمی بینک نے 50 ملین امریکی ڈالرز بطور امداد فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘اس امداد کو بڑے ہسپتالوں بشمول میڈیکل کالجوں میں سی ٹی اسکین مشینوں، کلر ڈوپلرس، آئی سی یو یونٹس، آپریشن تھیٹرز و دیگر لیبارٹریوں کے استحکام اور ضلع ہسپتالوں میں بھی ضروری مشینوں جیسے ای سی جی مشینوں، ایکس رے مشینوں وغیرہ کے نظام کو مضبوط کرنے کے لئے منظور کیا گیا ہے