بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں60 سالہ کشمیری کو گولی مار کر شہید کر دیا کمل کوٹ اوڑی کارہنے والاسرفراز احمد میر شہادت کے بعد سپردخاک

سری نگر : بھارتی فوج نے شمالی کشمیر میں60 سالہ کشمیری سرفراز احمد میر کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ، شمالی کشمیر  کے ضلع بارہ مولا کے علاقے اوڑی  سے تعلق رکھنے والے سرفراز میر ولد سائیں میر کو اوڑی میں ٹی وی ٹاور کے نزدیک سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرفراز احمد میر کو بھارتی فوج نے گزشتہ روز  دولنجا علاقہ میں گولی ماردی بعد ازاں  اڑی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور نعش کو ہندوستانی فوج کے زیر انتظام ایک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔کے پی آئی  کے مطابق پولیس کے مطابق سرفراز احمد میر کنڈی برجالاکمل کوٹ اوڑی کارہنے والا تھا ۔ دریں اثنا  بھارتی فوج نے  شوپیان اورکریر ی بارہمولہ  کا کریک ڈائون کیا اور ناکہ بندی کر کے وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائیکی۔ گڑی پورہ شوپیان میں رات دیر تک تلاشی کارروائی کا عمل جاری رہا کئی گھنٹوں کے بعد آپریشن ختم کیا گیا۔