توشہ خانہ کیس میں پیشی: عمران خان کا قافلہ سری نگر ہائی وے پہنچ گیا

لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ کا کنٹرول پولیس نے سنبھال لیا ہے اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ پرکام کرنے والے ملازمین کو ہٹا دیا ہے۔

اسلام آباد آنے والے راستے پرکنٹینر لگا دیےگئے ہیں، پولیس کاکہنا ہےکہ عمران خان اور سکیورٹی عملےکی گاڑیوں کےعلاوہ کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جائےگا، پولیس ٹیم کے پاس آنسو گیس کے تین سو شیل موجود ہیں۔

اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس نے عمران خان کے قافلےکو روک دیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صرف عمران خان کی گاڑی ٹول پلازہ  سے آگے جائےگی، بعد ازاں عمران خان کی گاڑی کو دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی گئی۔