
ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکے میں بھارتی فوجی ہلاک شوپیان میں فائرنگ فوجی اہلکار زخمی، کپوڑہ میں فوجی محاصرہ
سری نگر() کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر کیرن سیکٹر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا ہے ۔پیر کی صبح ایک فوجی اہلکار کا پائوں معمول کی گشت کے دوران زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پڑا جسکے ساتھ ہی زوردار دھماکہ ہوا جس سے مذکورہ اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔اسکی شناخت ایم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جسے فوری طور پر بادامی باغ فوجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میںسی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ ہوا ہے شوپیان ضلع کے کرالچک زینہ پورہ علاقے میں سی آر پی ایف پارٹی پر فائرنگ سے ایک اہلکار اجے کمار زخمی ہوا ہے۔سی آر پی ایف اہلکاروں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ ادھر بھارتی فوج نے کپواڑہ میں مین چوک ، تحصیل روڑ ، مین بازار ، مسلم پیر،شاہ آباد، جامع قدیم، بٹہ پورہ،شالپورہ اور خوشحال متو کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا۔