الطاف احمد بٹ کا گاوکدل قتل عام کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش

اسلام آباد، 19 جنوری: () جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے گا کدل قتل عام کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ آج یہاں اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے گا کدل قتل عام کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم نے اپنی مادر وطن کی آزادی کے لیے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے لیکن کبھی بھی فوجی طاقت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ ہی جھکے۔ الطاف احمد بٹ نے مزید کہا کہ 21 جنوری 1990 کو بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے علاقے گا کدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ افراد کو شہید کر دیا تھا۔ مظاہرین گزشتہ رات فوجیوں کے ہاتھوں متعدد خواتین کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ چیئرمین سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے مزید کہا کہ 1989 سے بھارتی قابض افواج نے کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی ہیں۔ اس کے بعد سے، 96,163 سے زیادہ معصوم بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، 72,82 حراست میں شہید کئے گئے، 165,428 شہری گرفتار ہوئے، 110,49 گھروں کو تباہ/آتشزدگی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ 22,954 خواتین بیوہ، 11,256 خواتین کی بے عزتی اور اجتماعی عصمت دری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی یافتہ دنیا کے لیے ایک آنکھ کھولنے والا ہے کہ ہندوستان کس طرح اختلاف رائے، اورانسانیت کو کچل رہا ہے اورمقبوضہ کشمیر میں تمام بین الاقوامی اور انسانی اصولوں کو توڑ رہا ہے۔ کشمیر انسانیت کا مسئلہ ہے، اس لیے عالمی اداروں، سکالرز، این جی اوز کو اجتماعی طور پر بے آواز اور محصور کشمیریوں کی آواز دنیا میں بلند کرنی چاہیے۔ کشمیری قوم ہندوستان کے ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلاء دیوار کی طرح کھڑی ہے اور کشمیر کی آزادی تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں ہندوستان کو مجبور کریں کہ مقبوضہ کشمیر سے قابض فوج کی انخلا اور استصواب رائے کا عمل شروع کروائے