کوئٹہ میں ہوٹل کے قریب بم دھماکہ

دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی، دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا

کوئٹہ  کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آج پھر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔بتایا گیا کہ سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ سریاب روڈ پر کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا۔دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم سے ہوا۔

دھماکے کے بعد موٹرسائیکل میں آگ لگ گئی ۔

دھماکے سے پاس کھڑی 3 موٹر سائیکلیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ پولیس اور رسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر روانہ ہو گئی ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔جائے وقوعہ پر پولیس کی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ عملہ بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔