
مسلمان انصاف سے محروم،بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پابندی کیس کی جلد سماعت سے انکار
نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے ایک بارپھرہندوانتہاپسندوں کے لئے جانبداری کا مظاہرہ کرتےہوئےحجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا۔
مسلمان طالبہ کی جانب سے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ 28مارچ کوامتحانات شروع ہونے والے ہیں اس لئے کیس کی جلد سماعت کی جائے
بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلمان طالبہ کے وکیل کو نہ صرف بات کرنے روک دیا بلکہ جانبدارانہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کوسنسنی خیز نہ بنائیں۔امتحانات کا حجاب پرپابندی سے کوئی تعلق نہیں۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہن کرآنے پرپابندی عائد ہے۔کرناٹک کی ہائیکورٹ حجاب پرپابندی کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔باحجاب مسلمان طالبات کوتعلیمی اداروں میں داخل نہ ہونے دینے کیخلاف بھارت کے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کیا جاررہا ہے۔