سکمز میں پلازمہ تھرپی کیلئے مشینری نصب

سرینگر// سکمز صورہ میں پلازمہ تھرپی کیلئے استعمال ہونے والی جدید مشینری کی تنصیب کے بعد ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر ائے جی آہنگر نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آکر پلازمہ کا عطیہ کریں اور انسانیت کے کام آئیں۔ انہوں نے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ’’ ملکر ہم کورونا وائرس کو ہراسکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ وائرس نیا ہے اور یہ نئے طریقے سے ہی برتائو کررہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہے کہ آج اسپتال میں  100مریض داخل ہیں اور کم بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحتیاب ہونے والے کورونا مریض جو انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں ، ہی اصل میں کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلازمہ عطیہ کرنے کے خواہشمند افرادسکمز میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان( 9419415196)، نوڈل آفیسر ڈاکٹر غلام حسن یتو ( 9419415342) اورشعبہ خون اور خون کی منتقلی کی سربراہ ڈاکٹر رومانہ مخدومی کے ساتھ( 9419081223) موبائل پر رابطہ کرسکتے ہیں

via kashmir uzma news