سرکاری محکموں اوروزارتوں میں خالی آسامیاں،رپورٹ وزیراعظم کوپیش

سرکاری محکموں اوروزارتوں میں خالی آسامیاں،رپورٹ وزیراعظم کوپیش

وزارتوں اور محکموں میں لاکھوں آسامیاں پر تعیناتی سے متعلق وزيراعظم عمران خان کو پيش کردی گئی ہے۔عمران خان نے اسامياں پُر کرنے کيلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدايت کردی ہے۔

پی ایم ڈلیوری یونٹ نے وزارتوں اورسرکاری محکموں کی استعداد کار کے حوالےسے اپنی رپورٹ ميں کہا ہے کہ 35 وزارتوں اور218 سرکاری محکموں میں 1 لاکھ 29 ہزار آسامیاں خالی پڑی ہيں۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 16 سے گریڈ 22 کی 13 ہزار 421 پوسٹٰوں پر کوئی افسر تعینات نہیں، گریڈ ایک سے گریڈ سات تک کی 51 ہزار جبکہ گریڈ 8 سے گریڈ 15 تک کی 41 ہزار آسامیاں بھرتی کی منتظر ہيں۔

اس ہی طرح گریڈ 21 اور گریڈ 22 کی 96 آسامیاں بھی خالی ہیں۔ ملک بھر میں 4 ہزار آسامیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر ہونی ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے آسامیاں پُر کرنے کی ہدایت کے بعد پی ایم ڈی یونٹ وزارتوں اور محکموں کو آسامیاں پُر کرنے کا مراسلہ جاری کرے گا۔

وفاقی حکومت نے آسامیوں کی تفصیلات سے متعلق وزارتوں کو ریڈ لیٹر بھی جاری کیے تھے