اسلام آبادمیں فیشن شوکی رونقیں

اسلام آبادمیں فیشن شوکی رونقیں

اسلام آباد کی سرد شام میں سجائے گئے فیشن شو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے۔

اسلام آباد میں منگل کی شام ہونے والے فیشن شو میں صنف نازک نے خوبصورت ملبوسات زیب کرکے داد سمیٹی تومرد ماڈلز نے بھی خوب دھاک بٹھائی۔

ایونٹ میں عروسی ملبوسات اورپارٹی ویئرز میں جدت اور روایت کا خوب امتزاج دیکھنے میں آیا۔ صنف نازک نے ایسے ایونٹس کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔

میل ماڈلز نے بھی فیشن کے اس میلے کی تعریف کی۔ موسیقی کے تڑکے نے سرد شام  کو اور بھی حسین بنادیا۔