بہاولپور میں 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

بہاولپور میں مبینہ طور پر 14 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن کوئی گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق اس کی بیٹی کو 5 ماہ قبل دو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔  تھانا نوشہرہ جدید پولیس کے پاس بار بار جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق لڑکی اور اس کا والد اپنا مقدمہ درج کرانے ایک بار بھی تھانے نہیں گئے تھے۔

پولیس نے گزشتہ رات دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔