
مقبوضہ کشمیرکولگام میں خاتون ٹیچر کا گولی مار کر قتل
سری نگر(کے پی اين) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گوپال پورہ علاقے میں منگل کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک ٹیچر کو قتل کردیا،ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ گوپال پورہ میں ایک خاتون جو پیشہ سے ٹیچر تھی، پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ڈی ایچ کولگام کے ایک سینئر ڈاکٹر نے جی این ایس کو بتایا کہ خاتون کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔مہلوک کی شناخت رجنی زوجہ راج کمار سکنہ ضلع سانبہ کے طور ہوئی ہے۔ مہلوک خاتون ٹیچر ہائی سکول گوپال پورہ کولگام میں تعینات تھی۔ حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے