فلسطین اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (کے پی این)فلسطین اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوان فلسطین کی حق خودارادیت پر مکمل یقین رکھتا ہے۔پاکستان کا فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے بہت واضح موقف ہے۔پاکستان فلسطینی اور کشمیریوں بھائیوں کے موقف کی مکمل حامیت کرتا ہے۔پاکستان فلسطین کے حوالے سے اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گا۔قیام امن کیلئے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا پرامن حل وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ روایتی کاروائی کی بجائے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔