بھارتی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف بدھ کے روز جموں میں شٹرڈاون ہڑتال ہوگی جموں کے تاجر کاروبار زندگی معطل رکھ کر تاجر دشمن پالیسی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے

جموں() بھارتی حکومت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف بدھ کے روز جموں میں شٹرڈاون ہڑتال ہوگی ۔ جموں کے تاجر  کاروبار زندگی معطل رکھ کر   تاجر دشمن پالیسی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ یہ ہڑتال  بھارتی حکومت کی طرف سے بھارتی کمپنی ریلانس  کو جموں میں 100  ریلائنس سٹور کھولنے کی جازت دینے کے  خلاف کی جائے گی ۔ بھارتی حکومت کے اس فیصلے سے  کے نتیجے مین جموں کے 20 ہزارکریانہ سٹورز  اور دکانیں بند ہوجائیں گی جبکہ 20 ہزار لوگ بے روزگار ہوجائیں گے ۔جموںچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ( جے سی سی آئی) نے 22 ستمبر کو جموں میں ایک روزہ عام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ تمام تاجر تنظیمیں اس ہڑتال میں شامل ہیں ۔جے سی سی آئی نے   کہا ہے کہ  ہڑتال  غیر معینہ مدت کے لیے بھی  کی جاسکتی ہے ۔  جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جموں کے صدر ارون گپتا نے کہا ہے کہ  حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہم نے بدھ کو ایک روزہ علامتی بند کی کال دی ہے لیکن اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال  پر جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں میں 100 اور کشمیر میں 3 ریلائنس سٹور کھولے جارہے ہیں جس سے جموں کے کاروباریوں پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ان کاکہناتھا”اگر وہ (ریلائنس اسٹورز) جموں کے 1000 نوجوانوں کو روزگار دیتے ہیں تو 20000 سٹورز (کریانہ سٹورز / تھوک فروش) ریلائنس اسٹورز کے کھلنے سے بند ہوجائیں گے۔ ان دکانوں میں ان کے پاس جوتے ، ادویات سے لے کر گروسری تک ہر قسم کا سامان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ جموں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے اور وہ اسے برداشت نہیں کریں گے۔۔ارون گپتا کا مزید کہنا تھا کہ ‘ریلائنس اسٹورس میں کام کرنے والے تقریبا 70 فیصد لوگ باہر سے آئیں گے۔ چھوٹی چھوٹی دکانیں چلانے والے 20 ہزار لوگوں کا بے روزگار ہونا طے ہے۔۔ارون گپتا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عوامی منتخب حکومت کا نہ ہونا لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے مفادات کے تحفظ کے لیے کھڑی ہے اور تجارت ، تجارت اور صنعت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارجاری رکھے گی۔اپنی پارٹی نے جموں کی تجارتی وکاروباری تنظیموں کی انجمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی کال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کی قیادت نے چھوٹے، درمیانہ اورخودکفیل دکانداروں ، خوردہ تاجروں کے لئے جموں صوبے میں 100ریلائنس اسٹور کھولے جانے کے خلاف احتجاج کی حمایت  اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔