وزیراعظم کاملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس،متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب شہباز شریف کی ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد(کے پی این)وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزیروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، وزیراعظم نے ملک بھر میں آٹے کی قیمت حکومتی اعلان کے مطابق  یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے ،شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ  عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، عوام کو حکومتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ فوڈ سکیورٹی، صنعت کی وزارتیں اور متعلقہ محکمے احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ آج ہی پیش