شمالی کوریا کا مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پڑوسی ملک شمالی کوریا نے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

اس حوالے سے جاپان نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل جاپان کے ایکسکلوسیو اکانومک زون کے باہر گرے ہیں۔

جاپانی وزیرِ اعظم نےاس میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

شمالی کوریا کا ریلوے ٹیکٹیکل گائیڈڈ میزائل کا تجربہ

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے بھی شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ چھٹی مرتبہ میزائل تجربات کیے گئے ہیں۔