شہزادہ اینڈریو کیجانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ تردید

برطانوی شہزادہ اینڈریو نے امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ طور پر تردید کردی ہے۔

شاہی مبصر کرس شپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزادہ اینڈریو کی جانب سے جنسی زیادتی کے کیس میں باضابطہ طور پر الزامات کی تردید کرنے کے لیے عدالت کو دی گئی دستاویزات کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ شہزادہ اینڈریو نے ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ طور پر تردید کردی ہے‘۔

شہزادہ انڈریو کا کہنا ہے کہ’ عدالت کے پاس اس مقدمے  میں موجود موضوعات کے دائرہ اختیار کا فقدان ہے، ورجینیا رابرٹس آسٹریلیا کی مستقل رہائشی ہے اور کولوراڈو کی رہائشی نہیں اور اس بنیاد پر عدالت کو یہ مقدمہ خارج کردینا چاہیے‘۔