کورونا وبا؛ مزید 5 افراد جاں بحق، مثبت کیسزکی شرح 6 فیصد سے زائد

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار  270 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 5 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.12 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 651 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔